7اکتوبر کو حما س حملہ روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی انٹیلی جنس چیف مستعفی

23 اپریل ، 2024

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ احرون حلیوا نے گزشتہ سال جنوبی اسرائیل میں7اکتوبر کو حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر استعفی دے دیا ہے۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ حلیوا نے استعفی دینے کا فیصلہ گزشتہ سال7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے غیرمتوقع حملے پراپنی "قائدانہ ذمہ داری" کے بعد کیا ہے ،حملے میں تقریبا 1ہزار200 اسرائیلی ہلاک ہوئےتھے۔