بلوچستان ؛ 4 پولنگ اسٹیشنوںپر دوبارہ الیکشن کے فیصلے کیخلاف درخواست خارج

23 اپریل ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے صو با ئی حلقہ کے 4پولنگ اسٹیشنوںپر دوبارہ الیکشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ نے پی بی 9کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز میں 24اپریل کو دوبارہ الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا،عدالت نے مختصر فیصلہ میں چار پولنگ اسٹیشوں میں ری پولنگ کے خلاف مسلم لیگ ن کے نواب چنگیز خان مری کی درخواست مسترد کر تے ہوئے الیکشن کمیشن کو شیڈول کو مطابق ری پولنگ کرانے کی ہدایت کی اور قرار دیا کہ الیکشن کمیشن نے ری پولنگ کا فیصلہ ان نیچرلٹرن آئوٹ کی بنیاد پر کیا ہے ۔