راولپنڈی سے اغوا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی لاش برآمد

23 اپریل ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف بی آر کے مغوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کردیاگیا ان کی لاش سرائے خربوز ہ سے مل گئی ،پولیس نے چار ملزموں کو گرفتارکرلیا،تھانہ آراے بازارکے علاقہ کمال آباد میں رہائش پذیر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اے ڈی رحمت اللہ خان کو 12اپریل کو اغواکرلیاگیاتھا،ان کے اہل خانہ کے مطابق رحمت اللّٰہ خان عید کے تیسرے روز دوستوں سے ملنے کے لئے گھرسے نکلے تھے جوبعدازاں لاپتہ ہوگئے ،ان کے اہل خانہ نے بعد میں بتایاتھاکہ ان کی رہائی کے لئے بھاری تاوان مانگاگیا ہے ، ترجمان راولپنڈی پولیس مطابق آراے بازار پولیس نے رحمت اللہ خان کے اغواء اور قتل میں ملوث چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا،جن کی شناخت وحید گل،صادق،عبداللہ اور محمد بہادر کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ رحمت اللہ کو اغواء کے بعد فوراً قتل کرکے لاش کو دفنا دیا تھا، ترجمان کاکہناہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر لاش کو تلاش کرکے پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول کے لواحقین نےلاش کی شناخت کر لی ہے،لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔