صدر ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم ہائوس آمد ، شہباز شریف کا خیر مقدم ، گارڈ آف آنر پیش

23 اپریل ، 2024

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو وزیراعظم ہائوس آمد پر مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پیر کو وزیراعظم ہائوس میں ایرانی صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر کا پرتپاک خیر مقدم کیا جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایرانی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایران کے صدر کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ ایرانی صدر نے اپنے وفد کے ارکان کو بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔