اسلام آباد(فاروق اقدس)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد8سال بعد کسی ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ہے اور صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ ایران کے شہر مشہد میں پیدا ہونے والے ابراہیم رئیسی کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے سپریم ایرا نی لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی کے قریبی رفقا میں شامل ، ایرانی صدر کے والد سید حاجی بھی معروف مذہبی رہنما رہ چکے ہیں۔ابراہیم رئیسی نے شاہد موتاہاری یونی ورسٹی سے قانون میں پی ایچ ڈی حاصل کی،وہ5 سال کے تھے جب ان کے والد اس دنیا سے چل بسے تھے۔دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سیاہ رنگ کا گاؤن اور تربان پہنے دکھائی دیتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ گائون کی یہ علامت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کا تعلق حضرت محمد ﷺ کی آل اولاد سے ہے۔ابراہیم رئیسی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنائی کے کافی قریبی سمجھے جاتے ہیں،ایرانی صدر 1980 میں حمدان شہر اور کاراج شہر کے پراسیکیوٹر رہ چکے ہیں جبکہ 1985 سے 1988 تک ڈپٹی پراسیکیوٹر تہران بھی رہ چکے ہیں۔ایرانی صدر 1989 سے 1994 تک تہران کے پراسیکیوٹر جنرل کے طور پر سامنے آئے، جبکہ 1994 سے 2004 تک انسداد کرپشن اور مس کنڈکٹ کے ادارے کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔2019میں سپریم لیڈر نے ابراہیم رئیسی کو چیف جسٹس کے عہدے پر فائز کیا، جبکہ 2021 میں بھاری اکثریت کے ساتھ ابراہیم رئیسی ایران کے صدر منتخب ہوئے۔امریکہ سے متعلق ایرانی صدر کا بیانیہ دنیا بھر میں توجہ حاصل کر چکا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان 2015 نیوکلئیر ڈیل پر رضامندی ہو بھی جائے تو بھی وہ امریکی صدر سے بات کرنا پسند نہیں کریں گے۔
اسلام آباد سینٹ کے منگل کی سہ پہر شروع ہونے والے اجلاس کیلئے 16نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، چیئرمین سینٹ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،...
کراچی، اسلام آباد نجی حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین کے معاملے پر حج آرگنائزرز، پڑائیوٹ ٹور آپریٹرز اور حکومت...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور مشیر وزیر اعظم...
اسلام آباد حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے ذریعے متنازعہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے فنڈنگ کو ختم کیے بغیر...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے فی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججوں کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی ہیں، قائم...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے کے...