بیورو کر یسی تبادلے؛ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ علی حسین ملک OSD

23 اپریل ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ڈویژن علی حسین ملک او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بن گئے ، وہ 3 جنوری سے 4 مئی 2024 تک رُخصت پر ہیں۔ بلوچستان حکومت میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 20 کے افسر مسرور عالم کلاچی کا تبادلہ ، اُن کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر غلام فرید کا ہوابازی ڈویژن سے آئی ٹی ڈویژن تبدیل کیا گیا ،تقرر ی کے منتظر عبدالرحمان گوہر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔