وفاقی کابینہ ، ایران کیساتھ مزید 2ایم اویوزکی منظوری، وزیر اعظم ہائوس میں دستخط

23 اپریل ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی کابینہ نےایران کےساتھ مزید 2 ایم اویوزکی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ سےسرکولیشن پرالگ الگ سمریوں کی منظوری لے لی گئی۔ مفاہمت کی یادداشتوں پر وزیر اعظم ہائوس میں دستخط کئے گئے۔ پاکستان اورایران نےورک فورس کے لیےمفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے۔ دونوں ممالک میں ہنرمند افرادی قوت کے تبادلے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ایم اویو کے تحت ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیےمشترکہ تعاون کوفروغ دیاجائےگا۔ ایم او یو کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ کےقیام کاجائزہ لیا جائے گا۔