ریسکیو 1122کی پاسنگ آئوٹ پریڈ خیبرپختونخواہ کےکیڈٹس کی بھی شرکت

28 نومبر ، 2021

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) ریسکیو 1122 خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع میں ریسکیو سروس کے قیام کیلئے تربیت یافتہ 377 ریسکیورز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوئی۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے 36ویں بنیادی ریسکیو کورس کے خیبرپختونخواہ کیڈٹس نے اپنی تربیت کی تکمیل پر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا۔صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ میاں خالد محمود، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی جی ریسکیو 1122 خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ایاز، سیکرٹری برائے ریلیف یوسف رحیم، ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔