اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) ایف بی آر نے گریڈ 21کے افسر چیف کمشنر آئی آر ، لارج ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد یوسف حیدر شیخ کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا ، ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل ٹی او ، اسلام آباد میں تعینات چیف کمشنر یوسف حیدر شیخ کو سول سرونٹ ایفیشنسی و ڈسپلن رولز کے تحت فوری طور پر120روز کےلیے ملازمت سے معطل کیا گیا ہے، قبل ازیں وزیرِ اعظم نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران معطل کرنے اور انکوائری کا حکم دیا تھا ، وزیراعظم نے اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ٹیکس کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر نوٹس لیاتھا ۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی خزانے کے سینکڑوں ارب روپے قانونی تنازعات کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کروں گا ، ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ ملک و قوم کی ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضافے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔
کراچی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئی سولر پالیسی کا اطلاق صرف نئے صارفین پر ہوگا، 2کروڑ 10لاکھ...
کراچی برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور بھارت کے تجارتی معاہدے نے امریکا کو نئی دہلی...
لاہور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمیں غدار کہا گیا، ملک توڑنے والوں...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں10فروری سے میٹرک کے امتحانات شروع ہوررہے ہیں،...
کراچی کھیلوں میں سیاسی مداخلت، بھارت کے 2036 اولمپکس کیلئے خطرہ، کرکٹ بحران سے بھارتی عالمی کھیل میزبانی کی...
ٹوکیوجاپان میں8فروری2026کو ہونے والے فوری عام انتخابات کے تازہ ترین اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران لبرل...
اسلام آباد چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، تمغہ بسالت) نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور رائل ملائیشین...
اسلام آباد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہوگیا۔دفاعی نمائش میں پاکستان...