راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ آسان نہیں ، اسکی بہت سے جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے ، دہشت گردی اور اندرونی معاملات نے حالات پیچیدہ کردیئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں ہماری افواج کے جوان شہید ہوئے، کئی بار کہا جاتا ہے حکومتیں سنجیدہ نہیں اس لیے مسنگ پرسن کا مسئلہ حل نہیں ہورہاہے، لاپتہ افراد کیلئے ہماری حکومت نے بہت کام کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں میں بھی اس مسئلے پر کیا کام کیا گیا ، دوبارہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے، ہماری حکومت کی اس مسئلے پر سنجیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا پہلی بار معاملہ پیپلزپارٹی کے دور میں اٹھایا گیا، لاپتہ افراد کے دس ہزار دوسو کیسز کمیشن میں گئے ہیں۔ نگران حکومتوں کے اختیارات محدود تھے ، ان کے دور میں قانون سازی نہیں ہو سکتی۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ لاپتہ افراد کے متعلق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ، لاپتہ افراد کا معاملہ2011 میں اٹھایا گیا پھر اس مسئلہ پر کمیشن بھی بنایا ، کمیشن میں بلوچ رہنماؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ انتظامی امور کا ہے،چار دہائیوں سےپاکستان حالت جنگ میں ہے ،دہشت گردی اور اندرونی معاملات نےملک کے حالات پیچیدہ کردیئے۔دریں اثناءوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ضمنی الیکشن نے 8 فروری کے حوالے سے جو تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا اس پر بھی جو شک و شہبات تھے اس کو ختم کردیا، ضمنی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بہت ڈھنڈورا پیٹا گیا، نفرت،منافقت اورتقسیم کا بیانیہ مسترد ہوچکا ہے، جو ووٹر تحریک انصاف کی طرف تھا وہ جھوٹے بیانیے کی وجہ سے انحراف کرگیا۔
اسلام آباد پاکستان مندوب نے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی دھونس سے اپنا ہر...
کراچی صدرٹرمپ نے فوج کو مصنوعی ذہانت کے استعمال میں تیزی لانے کا حکم دے دیاہے، وائٹ ہاؤس نے قومی سلامتی...
پشاور مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا پولیس کو 16ارب روپے دینے کا دعویٰ مسترد کردیا ،وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل...
اسلام آباد جنگ کے ترسیلات زر یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر اثرات سامنے نہیں آئے،تاہم بحران طویل ہوا تو...
کراچیایف آئی اے نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان...
کراچی امن معاہدے کیلئے ایران کی منجمد اثاثوں تک فوری رسائی کی شرط رکھی ہے جس نے صدر ٹرمپ کو مشکل میں ڈال دیا...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام پر لیوی اور مختلف مارجنز کا بھاری بوجھ...