مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار،جانور ضبط

24 اپریل ، 2024

تل ابیب(جنگ نیوز) اسرائیلی پولیس نے یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے چھپا کر لائے گئے جانور ضبط کرلیے۔اسرائیلی پولیس کے مطابق جانوروں کوگاڑی کےاندر اور شاپنگ بیگ کے اندرچھپا کر لایا گیا تھا جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا اور 13 افرادکوحراست میں لےلیا ۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔