ٹرمپ پر 2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام

24 اپریل ، 2024

نیویارک(این این آئی)نیویارک کی عدالت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کرمنل ٹرائل کی سماعت جاری ہے، سابق صدر پر 2016کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق استغاثہ کاعدالت میں دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ٹرمپ نے رقوم کی ادائیگی چھپا کر الیکشن کو متاثر کیا۔سابق امریکی صدر ٹرمپ کے وکیل کا کہنا تھاکہ ٹرمپ بے گناہ ہیں، انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ٹرمپ کو مقدمات سے استثنی کی سپریم کورٹ میں سماعت کا انتظار ہے، جبکہ امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کی استثنی کی درخواست کی سماعت جمعرات کو کریگی۔