کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی سمت درست ہے، عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب ٹیکس دیے بغیر گزارہ نہیں ہے، سودی بینکاری کے خاتمے کی طرف جارہے ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال پر بحث کے دوران سودی بینکاری پر ہونے والی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ایوان میں کس مسئلے پر اتنی جذباتی تقریریں کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شریعت کورٹ نے اس حوالے سے فیصلہ کیا اور اس پر عمل ہو رہا ہے، بینکوں کی بہت ساری برانچز اس نظام پر شفٹ ہوچکی ہیں جبکہ اس پر عمل درآمد کا وقت پانچ سال کا ہے اور ہم اسی سمت جارہے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد میں لیڈرز ان اسلام آباد سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قرض کی قسط جاری کر سکتا ہے، معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا دورہ مکمل کر کے آیا ہوں، آئی ایم ایف قرض کیلئے آخری راستہ ہوتا ہے، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ہوں تو کوئی پلان بی نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، ٹیکس کی شرح میں اضافہ ضروری ہے، سب سے پہلے ٹیکس کا معیشت میں حصہ بڑھانا چاہتے ہیں، ملکی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 9 فیصد ہے جو خطے میں سب سے کم ہے۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دوسراتوانائی کے نقصانات کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی، تیسرا بڑا مسئلہ سرکاری اداروں کا نقصان کم کرنا ہے، نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری بھی ضروری ہے۔
کراچی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئی سولر پالیسی کا اطلاق صرف نئے صارفین پر ہوگا، 2کروڑ 10لاکھ...
کراچی برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور بھارت کے تجارتی معاہدے نے امریکا کو نئی دہلی...
لاہور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمیں غدار کہا گیا، ملک توڑنے والوں...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں10فروری سے میٹرک کے امتحانات شروع ہوررہے ہیں،...
کراچی کھیلوں میں سیاسی مداخلت، بھارت کے 2036 اولمپکس کیلئے خطرہ، کرکٹ بحران سے بھارتی عالمی کھیل میزبانی کی...
ٹوکیوجاپان میں8فروری2026کو ہونے والے فوری عام انتخابات کے تازہ ترین اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران لبرل...
اسلام آباد چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، تمغہ بسالت) نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور رائل ملائیشین...
اسلام آباد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہوگیا۔دفاعی نمائش میں پاکستان...