کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے نواب محمد اسلم رئیسانی،ملک نعیم بازئی،لیاقت علی لہڑی اور پرنس عمر احمد زئی کے خلاف دائر انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی۔ حلقہ پی بی37 مستونگ پر جمعیت علماء اسلام کےنواب محمد اسلم رئیسانی کے خلاف سردار نور احمد بنگلزئی کی جانب سے دائر انتخابی عذر داری کی سماعت کے دوران نواب اسلم رئیسانی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئےاور جواب دعویٰ جمع کیا۔الیکشن ٹریبونل نےحلقہ پی بی 38 پر اے این پی کے ملک نعیم بازئی کے خلاف جمعیت کے عین اللہ شمس پی بی کی انتخابی عذرداری حلقہ پی بی 43 پر پیپلز پارٹی کے لیاقت علی لہڑی کے خلاف سردار دودا خان کی انتخابی عذرداری اور حلقہ پی بی46 پر پرنس عمر احمد زئی کے خلاف سردار احمد خان شاہوانی کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کی بھی سماعت کی۔جس میں فریقین کے وکلاء کی جانب سےجواب جمع کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی ۔جس پر الیکشن ٹریبونل نے انہیں مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...