اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ ماہ مارچ میں پاکستان کی معیشت میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،چین نے 153.9ملین ڈالر کی خالص براہ راست سرمایہ کاری کی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی )کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ پاکستان کی معیشت میں چین کی سرمایہ کاری میں مارچ 2024 کے دوران اضافہ ہوا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) میں 161.2 ملین ڈالر کی نمایاں آمد ہوئی ہے تاہم 7.3 ملین ڈالر کے اخراج کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی آمد 153.9 ملین ڈالر پر مستحکم ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق مارچ 2024 میں پاکستان نے متعدد شراکت دار ممالک سے 311.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔ اس میں سے چین نے 153.9 ملین ڈالر کا اہم حصہ ڈالا، جو کل ایف ڈی آئی کا 49.46 فیصد ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ہانگ کانگ نے اسی مدت کے دوران 29.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی. دیگر قابل ذکر سرمایہ کاروں میں 29.3 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ، 25.9 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ اور 9.3 ملین ڈالر کے ساتھ سنگاپور شامل ہیں۔گوادر پرو کے مطابق مالی سال-24 2023 کے پہلے نو ماہ میں پاکستان کو اب تک تمام شراکت دار ممالک سے 1.264 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں جبکہ چین سے 261.9 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
اسلام آ باد وزیراعظم کا مالیاتی ٹیم کو کامیاب بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے...
اسلام آبادسینیٹ اجلاس میں فنانس بل 2026کی کاپی پیش،قائمہ کمیٹی سے سفارشات طلب،تفصیلات کے مطابق چیئرمین سید...
اسلام آباد نئے مالی سال کے بجٹ میں پن بجلی اور آبی ذخائر میں کے لیے بھاری رقم مختص کی گئی ، بجٹ میں دیامر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1676ارب50کروڑ 90لاکھ روپےمقرر کیا ہے ذرائع...
کراچی اسپیس ایکس کا تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او، مسک دنیا کے پہلے ٹرلینیئربن گئے۔ کمپنی نے 208 کھرب روپے...
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے، افواہوں اور جعلی خبروں کے...
اسلام آباد وزارتِ ریلوے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری و نئے منصوبوں کی مجموعی مالیت 25 کھرب 13 ارب روپے سے...