بھاری جرمانے ،ون وے کی خلاف ورزی میں کمی

28 نومبر ، 2021

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے د و ہزار روپے بھاری جرمانے کے حکم کے بعد شہریوں نے ون وے کی خلاف ورزی میں نمایاں کمی آ گئی۔سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں نے ون وے ٹریفک کے قانون پر عملدرآمد کرنا شروع کر دیا اور ایک ہفتے کے دوران ون وے کی خلاف ورزی میں 90فیصد سے زائد کمی آئی ہے ۔