لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءخواجہ سعد رفیق نے اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ان کی تقریباً 2 سال پرانی تقریر کو ایڈیٹ کیا ہے جس سے تقریر کا مطلب ہی بدل گیا ہے۔ فراڈ، جھوٹ اور سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔اس غیر قانونی عمل پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنماءسعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں ان کو نوٹس بھجوا رہا ہوں اب انہیں بتانا پڑیگا کہ میری پرانی تقریر کو ایڈٹ کرکے کیوں جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا انہیں اب جواب دینا ہوگا ۔ پی ٹی آئی والوں کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ ہر چیز میں جھوٹ بولے اور عوام کو گمراہ کیا جائے ۔یہ لوگ جھوٹے پروپیگنڈے کرکے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ۔انہیں چاہئے کہ سیاست کا مقابلہ صرف سیاست کے میدان میں کریں نہ کہ سوشل میڈیاپر جھوٹی افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کریں ۔ ہم صبرو تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پی ٹی آئی والے ہمارے خلاف جو مرضی بولتے رہیں اور ہم چپ بیٹھ کر سب کچھ دیکھتے رہیں۔
اسلام آ باد وزیراعظم کا مالیاتی ٹیم کو کامیاب بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے...
اسلام آبادسینیٹ اجلاس میں فنانس بل 2026کی کاپی پیش،قائمہ کمیٹی سے سفارشات طلب،تفصیلات کے مطابق چیئرمین سید...
اسلام آباد نئے مالی سال کے بجٹ میں پن بجلی اور آبی ذخائر میں کے لیے بھاری رقم مختص کی گئی ، بجٹ میں دیامر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1676ارب50کروڑ 90لاکھ روپےمقرر کیا ہے ذرائع...
کراچی اسپیس ایکس کا تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او، مسک دنیا کے پہلے ٹرلینیئربن گئے۔ کمپنی نے 208 کھرب روپے...
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے، افواہوں اور جعلی خبروں کے...
اسلام آباد وزارتِ ریلوے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری و نئے منصوبوں کی مجموعی مالیت 25 کھرب 13 ارب روپے سے...