کراچی(نمائندہ جنگ)شہر میں غیر ملکی معززین کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کو شہر کی اہم ترین شاہراہوں کو بند کرکے متبادل ٹریفک پلان مرتب کیا گیا تھا تاہم متبادل راستوں پر ٹریفک کے شدید دبائو رہنے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا،شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر شاہراہ فیصل ،ایم اے جناح،جہانگیر روڈش،شاہراہ قائدین،ڈاکٹر ضیاالدین روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں کو منگل کی صبح سے ہی بند کردیا گیا تھا،جس کے باعث گارڈن ،کورنگی روڈ،یونیورسٹی روڈ،گلستان جوہر،ڈالمیا روڈ اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کادبائو بڑھ گیا تھا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے،ٹریفک میں پھنسے رہنے کی جہ سے متعدد گاڑیوں میں ایندھن ختم ہونے کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے جبکہ بعض سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہریوں کو اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے کئی میل پیدل سفر کرنا پڑا۔
اسلام آ باد وزیراعظم کا مالیاتی ٹیم کو کامیاب بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے...
اسلام آبادسینیٹ اجلاس میں فنانس بل 2026کی کاپی پیش،قائمہ کمیٹی سے سفارشات طلب،تفصیلات کے مطابق چیئرمین سید...
اسلام آباد نئے مالی سال کے بجٹ میں پن بجلی اور آبی ذخائر میں کے لیے بھاری رقم مختص کی گئی ، بجٹ میں دیامر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1676ارب50کروڑ 90لاکھ روپےمقرر کیا ہے ذرائع...
کراچی اسپیس ایکس کا تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او، مسک دنیا کے پہلے ٹرلینیئربن گئے۔ کمپنی نے 208 کھرب روپے...
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے، افواہوں اور جعلی خبروں کے...
اسلام آباد وزارتِ ریلوے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری و نئے منصوبوں کی مجموعی مالیت 25 کھرب 13 ارب روپے سے...