کراچی (این این آئی)بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ماں باپ نے گولیاں ماردیں، ملزم کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں پیش آیا جہاں باسط نامی نوجوان کو لڑکی کے والدین نے بلایا ، متاثرہ لڑکی کے والد نے باسط کو گفتگو میں مصروف کیا، پیچھے سے ماں نے باسط کو گولی ماری اور بعد میں والد نے گولیاں برسادیں ۔ ملزم باسط کو ایک گولی پیٹ میں جبکہ دوسری گولی کمر میں لگی۔مومن آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ متاثرہ لڑکی کے والدین کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ باسط نامی نوجوان مبینہ طور پر اکتوبر میں ساتھیوں سمیت متاثرہ لڑکی کو کراچی سے محبت کے بعد شادی کا جھانسہ دیکر لیہ لے گیا تھا، جہاں نوجوان نے 6رکنی گینگ کیساتھ لڑکی کا ریپ کیا اوربعد میں لڑکی کواہلخانہ کے حوالے کردیا۔
اسلام آ باد وزیراعظم کا مالیاتی ٹیم کو کامیاب بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے...
اسلام آبادسینیٹ اجلاس میں فنانس بل 2026کی کاپی پیش،قائمہ کمیٹی سے سفارشات طلب،تفصیلات کے مطابق چیئرمین سید...
اسلام آباد نئے مالی سال کے بجٹ میں پن بجلی اور آبی ذخائر میں کے لیے بھاری رقم مختص کی گئی ، بجٹ میں دیامر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1676ارب50کروڑ 90لاکھ روپےمقرر کیا ہے ذرائع...
کراچی اسپیس ایکس کا تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او، مسک دنیا کے پہلے ٹرلینیئربن گئے۔ کمپنی نے 208 کھرب روپے...
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے، افواہوں اور جعلی خبروں کے...
اسلام آباد وزارتِ ریلوے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری و نئے منصوبوں کی مجموعی مالیت 25 کھرب 13 ارب روپے سے...