سیاسی طاقتوں کے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کرنا ہونگے، چیئرمین سینیٹ

24 اپریل ، 2024

اسلام آباد (کامرس رپورٹر، خصوصی نمائندہ، اپنے نامہ نگار سے) سینٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی طاقتوں کے درمیان اختلافات ہیں، جس کو ختم کرنے کے لئے مذاکرات شروع کرنا ہوں گے۔ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند سطح پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ بزنس لیڈرز سمٹ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کا شعبہ بہت مسائل کا شکار ہے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے انقلاب لانے کیلئے پرعزم ہے ۔