پنجاب اسمبلی،اپوزیشن کا دوسرے روزبھی احتجاج،واک آؤٹ

24 اپریل ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوسرے روز بھی ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن کا ایوان میں احتجاج، اسپیکر کے رویئے کی خلاف اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کاکہناتھاکہ اپوزیشن اپنی نااہلی کا غصہ ہم پر نکال رہی ہے، کسانوں کو بار دانہ نہ ملنے پر بھی ایوان میں احتجاج کیاگیا، ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج بدھ صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔