حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کر رہی ہے، احسن اقبال

24 اپریل ، 2024

اسلام آباد (کامرس رپورٹر، آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے۔ پاکستان نے اگلے تین سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، معاشی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔