4خودکشیاں،ذہنی معذور خاتون نے زہریلی گولیاں کھا لیں

24 اپریل ، 2024

خوشاب،سیالکوٹ،قلعہ احمد آباد،پاکپتن،اگوکی (نمائندگا جنگ،نامہ نگاران)مختلف شہروں میں خاتون سمیت تین افراد نے خود کشی کر لی۔خوشاب کے موضع ناڑی میں ذہنی معذور 75 سالہ خاتون ملکھاں بی بی نے انجانے میں زہریلی گولیاں کھا لیں ۔ سیالکو ٹ کے علاقے قلعہ احمد آباد میں گزشتہ صبح ہوٹل کے کمرے میں18سالہ حمزہ کی لٹکتی ہو ئی لاش ملی۔ پاکپتن تھانہ فرید نگر میں پولیس کی زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کے ملزم صدام حسین نے حوالات میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔اگوکی کےنواحی علاقہ احمد پورہ میں نوجوان احمد سعید نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہوکر گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔