سٹاک مارکیٹ میں کریکشن ،بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں گرگئیں

24 اپریل ، 2024

لاہور (سودی) مسلسل تیزی کے بعد گزشتہ روز دن بھر کے اتار چڑھائو کے بعد کاوربار کا اختتام مندے پر ہوا آخر میں بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی تھی جبکہ انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی کم ہو گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جو کافی دیر تک برقرار رہی پھر اتار چڑھائو اور اس کے بعد شروع ہونے والا پریشر آخر تک جاری تھا اس دوران انڈیکس میں 414پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا اور 95پوائنٹ کی کمی بھی، مارکیٹ میں ابتدائی تیزی ایک طرف مسلسل تیزی کا تسلسل تھا جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کی طرف سے آنے والی خریداری نے اسے تقویت دی مگر اس کے برعکس مقامی سرمایہ کاروں اور اداروں کی طرف سے آنے والی سیل اور پریشر کے باعث یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی۔