ایل ڈی اے سکیموں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے:ڈی جی

24 اپریل ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ جوبلی ٹاؤن اور ایونیو ون کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈی جی نے کہا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق سکیموں کو سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت اپ گریڈ کر رہے ہیں۔