کامونکی،کارسواروں کی فائرنگ سے زخمی ن لیگی ایم پی اے چودھری اختر علی کے چچا زاد بھائی دم توڑ گئے

24 اپریل ، 2024

کامونکی(نامہ نگار)لاہور میں کار سوار پانچ افراد کی فائرنگ سے ن لیگی ایم پی اے چودھری اختر علی خاں کے زخمی چچا زاد بھائی دم توڑ گئے۔35 سالہ مظہر گلزار سوموار کے روز لاہور ویلنشاء ٹاؤن خیابان امین میں اپنی رائشگاہ کے باہر قریبی دکان پر کھڑے تھے کہ کار سوار قربان جھیڈو،زمان جھیڈو،کدو جھیڈو اور دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیااور فرار ہوگئے۔