دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس،اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم

24 اپریل ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اعظم سواتی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نےانکی 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔