وزیرقانون سے جاپانی سفیر کی ملاقات ،غیر ملکیوں کی سیکورٹی کےاقدامات پر تبادلہ خیال

24 اپریل ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے جاپان کے سفیر واڈا مٹسو ہیرو نے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے سیکورٹی کی صورتحال اور ملک میں موجود تمام غیر ملکی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا،وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت خصوصی تحفظ یونٹ قائم کر رہی ہے ا،وفاقی وزیر قانون نے ملک میں موجود غیر ملکی معززین کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔