سانحہ قصہ خوانی،ہمارے 400کارکن شہید کئےگئے،برطانیہ غلطی تسلیم کرے، اسفند یا رولی

24 اپریل ، 2024

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ 23 اپریل 1930، سانحہ قصہ خوانی ہماری تاریخ کا ایک سیاہ اور خونی باب ہے۔ 94 برس قبل اسی دن برطانوی سامراج نے قصہ خوانی بازار میں خون کی ہولی کھیلی تھی۔ واقعے میں 400 سے زائد نہتے خدائی خدمتگاروں اور عام شہریوں کو شہید جبکہ ساڑھے پانچ سو سے زائد خدائی خدمتگاروں کو زخمی کیا گیا تھا۔ سانحہ قصہ خوانی بازار(23 اپریل 1930) کے شہداء کی 94 ویں برسی کے موقع پر اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو 94 برس قبل کی جانے والی غلطی تسلیم کرنی چاہیئے۔