شیخوپورہ،مخالفین نے فائرنگ کر کے زمیندار کو قتل کر دیا

24 اپریل ، 2024

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)گوجرانوالہ روڈ کی آبادی ہردیو میںمخالفین نے فائرنگ کر کے معروف زمیندار چودھری اعظم سندھو کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل مقتول کی اہلیہ فوت ہو ئی تھیں، آج رسم قل تھی، لوگ اظہار تعزیت کے لیے ڈیرہ پر آ رہے تھے اس دوران سندھو خاندان سے ہی تعلق رکھنے والے ان کے مخالف فریق نے اراضی کے تنازعہ پر گولیاں مار کر انہیں قتل کر دیا۔