پھولنگر، بیوی کی ناک اور کان کاٹنےوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

24 اپریل ، 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) ڈی پی او قصور طارق عزیز نے کہاکہ قصور، پھولنگر کے علاقہ میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا ،متاثرہ خاتون کو فوری ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس ٹیم نے فوری کارروا ئی کرتے ہوئے مرکزی ملزم لطیف کو ساتھی سمیت فوری گرفتار کر لیا، تیسری خاتون ملزمہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔