نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے بجٹ میں فنڈ مختص کیا جائے:سیالکوٹ چیمبر

24 اپریل ، 2024

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سابق صدر سیالکوٹ چیمبر میاں عمران اکبر نے کہا ہے کہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے آئندہ بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کیا جائے لاہور سے کراچی ریلوے بانڈڈ کارگو کو کم ٹیرف اور حفاظتی نقطہ نظر کے پیش نظر دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے ۔