ان لینڈ ریونیو اسلام آباد جیسے اقدامات لاہور میں بھی کئے جائیں:اثمار شیخ

24 اپریل ، 2024

لاہور( نیوز رپورٹر)ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے راہنما اثمار شیخ ایڈووکیٹ نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ عملے کو معطل کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات لاہور اور صوبہ کے دیگر شہروں میں بھی شروع کئے جائیں تاکہ ملک کی معیشت کو فائدہ پہنچ سکے اور ٹیکس دہندگان کو فوری انصاف فراہم ہو سکے۔