سونے کی قیمت میں 7ہزار 800روپے کمی

24 اپریل ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ ) ملک بھر میں سونا 7 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہو گئی۔