ایرانی صدر دورہ ؛ پاک ایران تجارت کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

24 اپریل ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک ایران تجارت کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔ حکومتی ذ رائع کے مطا بق پاکستان کی ایران سےدرآمدات پرانحصار میں اضافہ نئی حکومت کے پہلے ماہ ایران سے سالانہ بنیادوں پردرآمدات میں25 فیصدکابڑااضافہ ہوا۔رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئیں۔ مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کاحجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز رہا۔ مارچ 2023 میں ایران سے درآمدات 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں۔ فروری 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا۔ جولائی تا مارچ ایران سے درآمدات 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔ گذشتہ سال اسی مدت میں ایران سےدرآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز ۔ گذشتہ مسلسل تین مالی سال کے دوران ایران کیلئےپاکستانی برآمدات صفر رہیں۔ امریکی پابندیوں کےباعث بینکنگ چینلز کانہ ہونابرآمدات صفررہنےکی بڑی وجہ ہے۔گذشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سےدرآمدات مزید بڑھ گئیں تھیں۔حالیہ3سال کےدوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17کروڑ ڈالرز رہیں ہیں۔