مودی نے پاکستان مخالف اور اب مسلم مخالف کارڈ کھیلنا شروع کردیا ،تجزیہ کار

24 اپریل ، 2024

کراچی(ٹی وی رپورٹ)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مسلم دشمنی پر مبنی بیانات پر جیو پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ مودی نے پاکستان مخالف اور اب مسلم مخالف کارڈ کھیلنا شروع کردیا ،بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں جنوبی بھارتی ریاستیں کرناٹک اور تلنگانہ سے مودی کو بہت زیادہ سیٹیں نہیں ملیں،ان کا خیال تھا انہیں 130میں سے 100کے قریب سیٹیں ملیں گی لیکن انہیں بمشکل صرف 30نشستیں ملی ہیں ،اس لیے پہلے انہوں نے پاکستان مخالف اور اب مسلم مخالف کارڈ کھیلنا شروع کردیا ہے ۔حامد میر کا کہنا تھا کہ راجھستان میں تقریر کے دوران مودی نے مسلمانوں کو گھس بیٹھیا اور در انداز کہا ہے اور اس ہی تقریر میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ جو عربن نسل کے لوگ ہیں ان سے آپ کا منگل سوتر بھی نہیں بچے گا ، انہوں نے اب مسلمانوں کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا۔