اسلام آباد(مہتاب حیدر)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یواین ڈی پی کے دنیا بھر میں انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستا ن کا 52 ممالک میں 45 واں نمبر ہے اور اس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کا سفر معاشی بے یقینی، حکومتی نااہلی اور بلند سماجی و اقتصادی عدم مساوات جیسے خوفناک چیلنجوں کے باوجود طے ہوا ہے۔یواین ڈی پی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین اس ڈیجٹل ترقی میں برابر کی شریک نہیں ہیں۔ 83.5فیصد خواتین نے رپورٹ کیا کہ ان کے شریک حیات اور ان کے والدین انہیں فون رکھنے کے حوالے سے اپنی بات منواتے ہیں۔منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ برائے ڈیجیٹل تبدیلی 2024 میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس کے ایک سوترانوے ممالک میں سے ایک سو چونسٹھ نمبر ہے۔اس رپورٹ میں پاکستا ن میں گزشتہ ایک عشرے کے دوران انسانی ترقی کے حوالے سے ملک کی حیثیت کا گہرا اوربھرپور جائزہ لیاجاتا ہے۔یہ تعلیم ، صحت اور معیارزندگی کا صوبائی اور ضلعی سطحوں پر جائزہ لیاگیا ہے۔ اس انڈیکس پر آزادکشمیر کا نمبر سب سے زیادہ ہے ، اس کے بعد پنجاب ، کے پی ، سندھ بلوچستان اور پھر گلگت بلتستان کا نمبر آتا ہے۔آزاد کشمیر اور پنجاب انسانی ترقی کے اعلیٰ درجے میں اور اوسط قومی ترقی سے بھی بہتر گردانے گئے ہیں، کے پی سندھ اور گلگت و بلتستان متوسط نوعیت کی انسانی ترقی کے درجے میں گردانے گئے ہیں جبکہ بلوچستان انسانی ترقی کے انتہائی نچلے درجے میں آتا ہے۔کے پی اور سندھ اوسط قومی ترقی کے لگ بھگ ترقی رکھتے ہیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان اوسط قومی ترقی سے کم تر ترقی کے حامل ہیں۔ راجن پورکے علاوہ پنجاب کے باقی تمام تراضلاع بھی اوسط قومی انسانی ترقی سے یا تو بہتر ہیں یا اس کےبرابر ہیں تاہم کے پی ،سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں انسانی ترقی میں وسیع تفاوت موجود ہے۔ بالخصوص سندھ کا تھرپارکر اور کے پی کا کوہستان ضلع انتہائی کم تر انسانی ترقی کے انڈیکس پر موجود ہیں۔ بلوچستان میں کوئٹہ کے بعد گوادر ایسا شہر ہے جو متوسط قومی انسانی ترقی کے قریب تر ہے اور یہ 2017 کے انڈیکس کے مقابلے میں 23 نمبر زیادہ لے گیا ہے جس کی وجہ شاید سی پیک کے اقتصادی منصوبوں سے ہونے والی انفراسٹرکچر کی بہتری ہے۔جہاں تک ڈیجیٹل تبدیلی کا تعلق ہے تو بہتر حکومت اور ضوابط کے بغیر اس سے موجودہ عدم مساوات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ معاشی طورپر پاکستان کو ویسے ہی ترقی کے امکانات مخدوش ہیں اور یہ پہلے ہی توانائی کی بین الاقوامی یمتوں اور اجناس کی قیمتوں میں گرانی کے باعث بڑ ھ رہے ہیں۔آٗی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق اس کی مجموعی قومی ترقی کی شرح 2024 میں 1.8 رہے گی اور وہ بھی اس صورت میں کہ2022 اور 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد رہی۔قرض کا بوجھ بھی ایک بہت بڑا اندیشہ ہے اور یہ دوسو ساٹھ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس سے پہلے سے مشکل کی شکارمالیات پرمزید بوجھ پڑ رہا ہے۔ کرپشن پرسیشن انڈیکس 2022 اور ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کا رول آف لاانڈیکس 2023 ملک میں چیلنجوں کو نمایان کرتے ہوئے ضروری اصلاحات کی ضرورت کو نمایاں کرتا ہے تاکہ شفافیت بڑھائی جاسکے۔ ڈیجیٹل ترقی کے حوالے سے پنجاب کے چھتیس میں سے دو اضلاع لاہور اورراولپنڈی اعلیٰ ترین کے درجے میں آتے ہیں ان کے بعد متوسط درجے کے اضللاع آتے ہیں جن میں 21 اضلاع کم سطح کے اور چاراضلاع بھکر، ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ اور راجن پور انتہائی کم ڈیجیٹل ترقی کے حامل قرار دیے گئے ہیں۔سندھ میں صرف کراچی اعلیٰ ترین سطح پرآتا ہے جبکہ اس کے بعد حیدرآباد کا نمبر ہے جو کہ متوسط درجے میں شمار ہوتا ہے۔ 14 اضلاع ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ کی کم ترین سطح پر ہیں جبکہ 8اضلاع کو انتہائی کم ترقی یافتہ قرار دیا گای ہے۔ خیبر پختونخوا کے دو اضلاعا ایبٹ آباد اور پشور اعلیٰ ڈیجیٹل ترقی کے حامل ہیں اس کے بعد ہزارہ، بنوں، چارسدہ ، مانسہرہ اور مردان کا نمبر آتا ہے جہاں متوسط نوعیت کی ترقی ہے۔ ان اضلاع کی ترقی کا راز انجینئرنگ، تعلیم اور انفراسٹرکچر ہے تاہم خیبرپختونخوا کے17 اضلاع کم تر ڈیجیٹل ترقی کے حامل ہیں جبکہ 8 تو انتہائی کم ڈیجیٹل ترقی کے حامل ہیں اور ا س سے صوبے میں عدم مساوات کا پتہ چلتا ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ اور پشین دو اضلاع میں متوسط ڈیجیٹل ترقی ہے لیکن زیادہ تراضلاع ڈیجیٹل ترقی میں انتہائی کم ترین سطح پر شمار ہوتے ہیں۔ یہاں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ہے بہت کم ہے اور سیلولر و براڈبینڈ کنیکٹویٹی بہت ہی کم ہے۔ اسلام آبا وہ واحد شہر ہے جس مٰں سب سے زیادہ ڈیجیٹل ترقی پائی جاتی ہے۔اس کے بعد سندھ کا شہرکراچی اور پھر لاہور اور راولپنڈی بتدریج آتے ہیں۔
گجرات گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اس کی بیوی اور پھو پھا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، تھانہ ککرالی...
اسلام آبادوفاقی آئینی عدالت کے جج،جسٹس عامر فاروق نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران واضح کیا کہ قانون کی کچھ...
کراچی انمول پنکی کے فون سے 75 ہزار تصاویر، 100 جی بی ڈیٹا ری کور ۔رقوم وصولی کے سیکڑوں اسکرین شارٹ، 13 ہزار کی...
کراچی باڈر ہیلتھ سروسز نے بیرون ممالک سے ڈیپورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے لاہور ایئرپورٹ پر ایچ آئی وی کا...
اسلام آباد پاکستان کی موبائل فون مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ صنعت کے لیے ایک کروادی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق...
اسلام آ باد ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کی خصوصی ایک ایسے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا ہے جو...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کودانش سکولز...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےخشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ کی روک تھام کے عالمی دن 17 جون 2026 پر اپنےپیغام...