بھارت میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کئے گئے، امریکا

24 اپریل ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس انڈیا کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں بدسلوکی کے واقعات ہوئے اور ملک کے باقی حصوں میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کئے گئے ، واشنگٹن میں انڈین سفارتخانے کی جانب سے رپورٹ پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا،انسانی حقوق کی تنظیموں کا الزام ہے کہ مودی کے دور میں صورتحال خراب ہوئی ہے۔