لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان اوور بلنگ پر معاملات طے

24 اپریل ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر‘اپنے نامہ نگار سے)لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان اوور بلنگ پر معاملات طے پاگئے۔ذرائع کے مطابق لیسکو چیف شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا جس کے تحت لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اووربلنگ کا خاتمہ کرے گی اوراسی دوران زیر التوا تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور خراب میٹر تبدیل ہوں گے۔