ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کو ہرانےکیلئے ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہو گی،شاداب خان

24 اپریل ، 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل رائونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کو ہرانے کےلئے اسٹرئیک ریٹ سمیت ماڈرن کرکٹ کھیلنی ہوگی۔تیسرے میچ میں شکست حیران کن نہیں اگلا میچ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کریں گے۔کیویز فاسٹ بائولر جیکب ڈفی نے کہا کہ وہ پروفیشنلز ہیں اور اچھی کرکٹ کھیل کر آئندہ میچز میں بھی کامیابی کےلئے پرامید ہیں۔