شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا

24 اپریل ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے ساتھی کرکٹر محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بریڈمین قرار دے دیا۔رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔