حکومت کا ہاکی فیڈریشن میں 2 دھڑوں کے معاملات طے کرنے کافیصلہ

24 اپریل ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا کہنا تھاکہ ہاکی میں دو دھڑوں کی صورتحال افسوسناک ہے، 25 اپریل کو دونوں فیڈریشنز کے نمائندوں کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔