بارش ہورہی ہے چائے پلا دو، صائم سمیت کرکٹرز کی لاہور میں ابرار احمد سے فرمائش

24 اپریل ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوا تو پاکستانی کرکٹرز بھی اکٹھے ہوگئے۔خوشگوار موسم میں صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد اور زمان خان نے ابرار احمد سے چائے کی فرمائش کی۔صائم ایوب نے ابرار احمد سے کہا کہ بارش ہورہی ہے چائے پلا دو جب کہ زمان خان کا کہنا تھا کہ باہر موسم بھی اچھا ہے، چائے کا موڈ ہے۔