کراچی سے لاپتا ہونے والی لڑکی نے رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرلی

24 اپریل ، 2024

کراچی(جنگ نیوز)کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی لڑکی نے رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرلی۔نکاح خواں کے مطابق لڑکی نے رحیم یارخان میں پسند کی شادی کی۔ نکاح خواں نے بتایا کہ تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے نکاح پڑھایا، لڑکی نے بتایا کہ کسی نے اغوا نہیں کیا۔