بٹگرام میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

24 اپریل ، 2024

بٹ گرام( پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام میں کس پل چیک پوسٹ پر گذشتہ صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار امجد حسین شاہ شہید ہوگیا۔ پولیس لائن بٹگرام میں شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔