سوشل میڈیا پر دوستوں نے دوست کی تصاویر اپ لوڈ کر کے نوجوان کی زندگی خطرے میں ڈال دی

24 اپریل ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ )سوشل میڈیا پر دوستوں نے دوست کی تصاویر اپ لوڈ کر کے نوجوان کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔کورنگی میں دوستوں نے سوشل میڈیا پر مذاق میں دوست کو ڈکیت بتا کر تصاویر وائرل کردیں۔ 20 سالہ عبدالباسط شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگیا۔عبدالباسط نے ایف آئی اے اور پولیس کوشکایت کی جس پر پولیس نے دوستوں کو تھانے بلوا کر معافی منگوائی۔