صوبےکا سب سے بڑا مسئلہ مسنگ پرسنز ، خاموش نہیں رہونگا، چیف جسٹس بلوچستان

24 اپریل ، 2024

کوئٹہ (این این آئی) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہے صوبے میں سب سے بڑا مسئلہ مسنگ پرسنز کا ہے‘ہمارے صوبے کے نوجوان لاپتہ ہوتے ہیں اور ان کے خاندان کو ان کا علم تک نہیں ہوتا‘ مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں‘ خاموش نہیں رہوں گا۔چیف جسٹس کی تعیناتی اور جسٹس نذیر لانگو کی ریٹائرمنٹ پر دونوں ججز کے اعزاز میں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔