وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع

24 اپریل ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں ترنول اور نیلور سیکٹر کے 20،20 اسکولوں میں مفت کھانا دیا جائے گا۔