کراچی (جنگ نیوز) مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کو یہ اعلان کرنے میں فخرمحسوس ہورہا ہے کہ پاکستان کی پہلی اورمنفرد ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“پاکستان بھرمیں نمائش کیلئے پیش کرنے میں ”جیو فلمز“ہمارا شراکت دار ہے، یہ شراکت داری ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ ہم ”جیوفلمز“کے ساتھ مل کر اپنی دلکش کہانی کو پورے پاکستان میں اسکرین پر لارہے ہیں۔ میڈیا انڈسٹری میں ”جیو فلمز“کی قابل ستائش مہارت اور نمایاں حیثیت کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ساتھ یہ تازہ ترین شراکت داری”دی گلاس ورکر“کو پورے پاکستان کے ناظرین تک پہنچانے اور ان کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنانے میں انتہائی مددگار ہوگی۔ یاد رہے کہ رواں برس موسم گرما میں ”دی گلاس ورکر“ پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش ہوگی۔ واضح رہے کہ ”جیوفلمز“ اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کے لیے پیش کرچکا ہے جنہیں ناظرین نے ہمیشہ پسند کیا اور اِن کی حوصلہ افزائی کی۔ ”جیو فلمز“پاکستانی سینما گھروں کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ڈونکی کنگ جیسی مشہوراور شاہکار فلمیں ”جیو فلمز“پاکستانی ناظرین کے لیے پیش کرچکا ہے۔ جیو فلمز کے نمائندے نے کہا کہ ”ہم گلاس ورکر“ کو پیش کرنے کیلئے انتہائی پرجوش ہیں کیونکہ یہ ان چند منصوبوں میں سے ایک ہے جو نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم بنانے کے منفرد تجربے کا اشتراک ہے۔ ہم عثمان ریاض اوران کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جو اُنہوں نے ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم بنا کر لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔فلم حالیہ برس موسم گرما میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
گجرات گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اس کی بیوی اور پھو پھا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، تھانہ ککرالی...
اسلام آبادوفاقی آئینی عدالت کے جج،جسٹس عامر فاروق نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران واضح کیا کہ قانون کی کچھ...
کراچی انمول پنکی کے فون سے 75 ہزار تصاویر، 100 جی بی ڈیٹا ری کور ۔رقوم وصولی کے سیکڑوں اسکرین شارٹ، 13 ہزار کی...
کراچی باڈر ہیلتھ سروسز نے بیرون ممالک سے ڈیپورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے لاہور ایئرپورٹ پر ایچ آئی وی کا...
اسلام آباد پاکستان کی موبائل فون مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ صنعت کے لیے ایک کروادی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق...
اسلام آ باد ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کی خصوصی ایک ایسے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا ہے جو...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کودانش سکولز...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےخشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ کی روک تھام کے عالمی دن 17 جون 2026 پر اپنےپیغام...