مزاحمت کررہے ہیں نہ خفیہ مذاکرات، بیرسٹر گوہر

24 اپریل ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار،مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو فوری طور پر شوکت خانم ہسپتال منتقل کر کے بااعتماد ڈاکٹرز سے علاج کرانے کا مطالبہ کر دیا ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے سینیٹر ہمایوں مہمند اور بیرسٹرگوہر ودیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، انہیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوئے ہیں، رزلٹ نہیں آئے، بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کا رزلٹ ابھی نہیں آیا ہم مزاحمت کررہے ہیں نہ کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات ہورہے۔ راولپنڈی میں جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔ عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے۔